پی سی بی کا دورہ نیدرلینڈ اور ایشیا کپ کے لئے قومی ٹیم کا اعلان
Reading Time: 2 minutesپاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیدر لینڈ اور ٹی20 ایشیاکپ کیلئے قومی اسکواڈز کااعلان کردیا۔
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل نیدر لینڈز کے خلاف تین میچز کے لیے 16 اوراے سی سی ٹی20 ایشیاکپ کے لیے 15 کھلاڑیوں کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
فاسٹ باؤلر حسن علی کی جگہ نسیم شاہ کو قومی ون ڈے اور ٹی20 انٹرنیشنل اسکواڈز کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ سلمان علی آغا کی قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔
فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی دونوں اسکواڈز میں شامل ہیں تاہم قومی کرکٹ ٹیم کے فزیو اور ٹرینر نیدرلینڈز میں شاہین آفریدی کے ری ہیب کا جائزہ لینے کے بعد ان کی فائنل الیون میں شمولیت کا فیصلہ کریں گے۔
عبداللہ شفیق، امام الحق، محمد حارث، سلمان علی آغا اور زاہد محمود نیدرلینڈز میں سیریز کھیلنے کے بعد وطن واپس آجائیں گے جبکہ آصف علی، حیدر علی، افتخار احمد اور عثمان قادر متحدہ عرب امارات میں قومی ٹی20 اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔
نیدر لینڈ کے خلاف ون ڈے اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور زاہد محمود شامل ہیں۔
ایشیاکپ کیلئے قومی اسکواڈ میں بابراعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔
پی سی بی کیُجانب سے اعلان کردہ اسکواڈز میں شامل قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 6 سے 11 اگست تک لاہور میں لگایا جائے گا۔ اس دوران وہ 50 اوورز پر مشتمل دو پریکٹس میچز کھیلیں گے۔
قومی اسکواڈ 11 اور 12 اگست کی درمیانی شب ایمسٹرڈیم روانہ ہوگا جہاں سے وہ اے سی سی ٹی20 ایشیا کپ میں شرکت کرنے 22 اگست کو دبئی پہنچے گا۔