کھیل

کامن ویلتھ گیمز،پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل حاصل کر لیا

اگست 4, 2022 < 1 min

کامن ویلتھ گیمز،پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل حاصل کر لیا

Reading Time: < 1 minute

برطانیہ میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے سونے کا تمغہ جیت لیا۔

پاکستانی شاہ حسین نے جوڈو کے مقابلے میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

برطانوی شہر برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستان کے شاہ حسین کے ملک کیلئے پہلا میڈل جیتنے کے بعد پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔

نوح بٹ نے اسنیچ اور کلین اینڈ جرک میں سب سے زیادہ وزن چار سو کلو گرام اٹھا کر بھارت۔آسٹریلیا، انگلینڈ، کنییڈا کے ویٹ لفٹرز کو شکست دی۔

ویٹ لفٹنگ کے مقابلے میں نیوزی لینڈ نے سلور میڈل جب کہ بھارت کے گردیپ سنگھ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

پاکستان سپورٹس بورڈ نے میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کے لئے انعامات کا اعلان کر دیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے