ہیلی کاپٹر حادثے میں مرنے والوں پر سوشل میڈیا کی تضحیک آمیز مہم ناقابل قبول: آئی ایس پی آر
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد مرنے والوں کے بارے میں سوشل میڈیا پر توہین و تضحیک آمیز تبصرے افسوسناک اور مذمت ہیں۔
جمعے کو ایک بیان میں فوج کے ترجمان نے کہا کہ یکم اگست کو ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد افسوسناک سوشل میڈیا مہم شہدا کے خاندانوں اور مسلح افواج کے رینک اینڈ فائل میں گہرے غم اور پریشانی کا باعث بنی ہے۔
بیان کے مطابق پوری قوم اس مشکل وقت میں ادارے کے ساتھ کھڑی ہے جبکہ بعض بے حس حلقوں نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز اور تضحیک آمیز تبصروں کا سہارا لیا جو ناقابل قبول اور انتہائی قابل مذمت ہے۔
یکم اگست کو ہیلی کاپٹر حادثے میں فوج کے پانچ افسران اور ایک نائیک کی جان چلی گئی تھی۔
مرنے والوں میں کور کمانڈر کوئٹہ سرفراز علی شامل تھے۔
Array