کامن ویلتھ گیمز، پاکستانی ایتھلیٹ نے 200 میٹر ریس کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
Reading Time: < 1 minuteپاکستانی ایتھلیٹ شجر عباس نے کامن ویلتھ گیمز 200 میٹر ریس میں فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
کامن ویلتھ گیمز میں 200 میٹر دوڑ کے سیمی فائنل مرحلے کی پہلی ریس میں شجر عباس 20.89 سیکنڈز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے، ہیٹ سے براہ راست کوالیفائی نہ کرپانے کے بعد شجر عباس کے فائنل میں کوالیفائی کرنے کا تمام تر انحصار دیگر ایتھلیٹس کی ٹائمنگ پر تھا۔
ہیٹ ٹو میں دو ٹاپ پوزیشن کے علاوہ کوئی بھی پلیئر شجر سے بہتر ٹائمنگ نہ دے سکا جبکہ تیسری سیمی فائنل ریس میں ایسواٹینی کا ایک ایتھلیٹ ہی شجر سے بہتر ٹائم میں ریس مکمل کرسکا۔
اس طرح پاکستانی ایتھلیٹ ٹاپ 8 میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔
Array