عالمی خبریں

افغانستان میں طالبان کا یومِ آزادی، ترقی پسند افغانوں کی مخالف مہم

اگست 15, 2022 < 1 min

افغانستان میں طالبان کا یومِ آزادی، ترقی پسند افغانوں کی مخالف مہم

Reading Time: < 1 minute

اقتدار میں واپسی کا ایک سال مکمل ہونے کے بعد افغانستان میں طالبان نے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر دنیا بھر میں مقیم طالبان مخالف ترقی پسند افغان شہری اپنے ملک کی حالت پر غمزدہ ہیں اور اس کا اظہار جنگجوؤں پر نفرت انگیز تبصروں کے ساتھ کر رہے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق افغانستان اس وقت بدترین معاشی بدحالی سے گزر رہا ہے اور مسائل سے دوچار ملک میں خواتین کے حقوق کچل دیے گئے جبکہ انسانی بحران مزید سنگین ہوتا گیا۔

ایک سال قبل امریکی حمایت یافتہ اشرف غنی کی حکومت کے خلاف کارروائیاں کرنے کے بعد سخت گیر اسلام پسندوں نے کابل پر قبضہ کر لیا تھا۔

گزشتہ برس 15 اگست کو اس وقت کے صدر اشرف غنی کے ملک سے فرار ہونے کے چند گھنٹے بعد کابل میں داخل ہونے والے ایک جنگجو نعمت اللہ حکمت کا کہنا ہے کہ ’ہم نے جہاد کی ذمہ داری پوری کی اور ملک کو آزاد کرایا۔‘

غیرملکی افواج کا افراتفری میں انخلا 31 اگست 2021 تک جاری رہا۔ لاکھوں افراد اس امید کے ساتھ کابل کے ایئرپورٹ پر پہنچے تھے کہ کسی بھی پرواز سے ملک سے باہر چلے جائیں گے۔

اُس وقت ایئرپورٹ پر انسانی ہجوم دیکھا گیا۔ان میں ایسے افراد بھی شامل تھے جنہوں نے چلتے ہوئے امریکی کارگو جہاز سے لٹکنے کی کوشش کی اور ان کے گرنے کی خبریں دنیا بھر میں نشر ہوئیں۔

طالبان حکام نے ابھی تک سرکاری سطح پر تقریبات کا اعلان نہیں کیا تاہم سرکاری ٹیلی ویژن پر خصوصی پروگرامز نشر کیے جائیں گے۔

طالبان جنگجوؤں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا ہے کہ ان کی تحریک اب اقتدار میں ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے