عالمی خبریں

گزشتہ برس 15 اگست کو افغانستان میں کیا ہوا تھا؟

اگست 15, 2022 2 min

گزشتہ برس 15 اگست کو افغانستان میں کیا ہوا تھا؟

Reading Time: 2 minutes

افغان میڈیا کے مطابق طالبان حکومت نے ۱۵اگست کو یوم فتح کے طور پر منانے کے لئے عام تعطیل کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ طالبان نے گزشتہ برس ۱۵اگست کو اس وقت افغانستان کے آخری معرکے میں کابل کو فتح کر کے اپنی حکومت کے قیام کا اعلان کیا تھا اور اسی دن اشرف غنی ملک سے فرار ہو گئے تھے۔

امریکہ نے جارحیت کا ارتکاب کرتے ہوئے سات سمندر پار سے آکر افغانستان پر قبضے کی کوشش کی تھی۔افغانستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کیں اور بے گناہوں کا قتل عام کیا۔

۱۹ سال تک دنیا کی سب سے بڑی طاقت دنیا کے کمزور ترین ملک افغانستان کے پہاڑوں اور وادیوں میں سر پھوڑتی رہی،طرح طرح کے ناموں سے آپریشن کئےلیکن مزاحمت اسی شدت سے جاری رہی۔

تہی دست افغان مزاحمت کاروں نے یہ ثابت کردیا کہ جنگیں صرف جدید ہتھیاروں سے نہیں جیتی جا سکتیں،اگر ایسا ہوتا تو دنیا پر رعونت کا راج ہوتا۔جنگیں مقصد کی سچائی اور جذبے سے جیتی جاتی ہیں۔

۱۹ سال تک دنیا کی سپرپاور اور اس کے ساتھ دو درجن سے زائد ممالک کے سامنے سینہ سپر رہنے والوں نے نئی تاریخ رقم کی تھی۔

افغانستان میں طالبان نے حکومت میں آنے کے بعد عام معافی کا اعلان کیا تھا اور انہوں نے اپنے بدترین دشمنوں کو بھی معاف کر کے غیرملکی بولی بولنے والے تجزیہ کاروں کو بھی غلط ثابت کر دیا تھا۔

طالبان رہنماؤں سےاقتدار میں آنے کے بعد متعدد مرتبہ امریکہ کے حوالے سے سوال کئے جاتے رہے جس پر ان کا کہنا تھا کہ اب وہ امریکہ کو اپنا دشمن نہیں سمجھتے،اگر کوئی سات سمندر سے پار سے آ کر ان کی سرزمین پر قبضے کی کوشش کرے تو مزاحمت کرنا ان کا حق ہے۔

طالبان حکومت خواتین کی تعلیم کے حوالے سے تنقید کی زد میں رہی جس پر طالبان رہنماؤں کا موقف تھا کہ وہ خواتین کی تعلیم کے خلاف نہیں ہیں بلکہ اس کے لئے نظام وضع کر رہے ہیں۔ بڑی تعداد میں خواتین طالبان کے حق میں مظاہرے بھی کر چکی ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے