عالمی خبریں

روسی صدر نے امریکہ اور مغربی ممالک کے بارے میں کیا کہا؟

ستمبر 17, 2022 < 1 min

روسی صدر نے امریکہ اور مغربی ممالک کے بارے میں کیا کہا؟

Reading Time: < 1 minute

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرینی فوج کی جوابی کوششوں کے باوجود ہمارے منصوبے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ،دونباس میں ہماری فوجی کاروائیاں رکیں نہیں اور یہ بدستور جاری رہیں گی۔

ایس سی آؤ اجلاس کے بعد روسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے کہا کہ ہماری فوجیں سست رفتاری سے آگے بڑھ رہی ہیں، لیکن روسی فوج آہستہ آہستہ مسلسل نئے علاقوں پر قبضہ کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کئی دہائیوں سے سوویت یونین، تاریخی روس اور آج کے روس کی زوال پذیری کے تصورپر مغربی ممالک میں مسلسل کام کیا جا رہا ہے اور روس توڑنے کے لیے یوکرین کو استعمال کرنے کا تصور منظر عام پر آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی قیادت میں مغربی ممالک کا مقصد یوکرین کو روس مخالف زون میں تبدیل کرتے ہوئے ان کے لیے خطرات پیدا کرنا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے