پاکستان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

اکتوبر 1, 2022

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں تھانہ مارگلہ کے علاقہ مجسٹریٹ نے خاتون جج زیباچوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

وارنٹ گرفتاری تھانہ مارگلہ میں 20 اگست کو درج مقدمے میں جاری کیےگئے۔

مقدمے میں عمران خان کے خلاف دفعہ 504/506 اور 188/189 لگی ہوئی ہے،عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں درج مقدمےکا نمبر 407 ہے۔مقدمے میں دفعہ 506 دھمکی آمیز بیان دینے پر درج کی گئی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے