پاکستان متفرق خبریں

‘ڈپلومیٹک سائفر ‘ کی آڈیو، عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری

اکتوبر 2, 2022

‘ڈپلومیٹک سائفر ‘ کی آڈیو، عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری

پاکستان کی وفاقی حکومت نے آڈیو لیکس پر سابق وزیراعظم عمران خان، ان کے ساتھی وزرا اور سابق سیکریٹری ٹو پرائم منسٹر اعظم خان کے خلاف قانونی کارروائی کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

اتوار کو وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کابینہ نے ‘ڈپلومیٹک سائفر’ سے متعلق آڈیو لیک پر ایف آئی اے کے ذریعے تحقیقات اور قانونی کارروائی کی منظوری دے دی ہے۔

کابینہ نے 30 ستمبر کو عمران خان کی سائفر سے متعلق آڈیو لیک پر کابینہ کمیٹی تشکیل دی تھی۔

کابینہ کمیٹی کا پہلا اجلاس گزشتہ روز یکم اکتوبر کو منعقد ہوا جس میں قانونی کارروائی کی سفارش کی گئی۔

کابینہ کمیٹی کی سفارشات کو سمری کی شکل میں کابینہ کی منظوری کے لیے پیش کیاگیا اور وفاقی کابینہ نے ‘سرکولیشن’ کے ذریعے کابینہ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم لیک کی گئی آڈیو میں کہتے سنے گئے کہ انہوں نے سفارتی سائفر پر کھیلنا ہے اور امریکہ کا نام نہیں لینا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے