پاکستان

فوج سیاست سے دور ہے، دو ماہ بعد میری ریٹائرمنٹ: جنرل باجوہ

اکتوبر 5, 2022

فوج سیاست سے دور ہے، دو ماہ بعد میری ریٹائرمنٹ: جنرل باجوہ

پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ وہ اپنی قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ فوج نے سیاست سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس پر عمل جاری رہے گا۔

واشنگٹن میں پاکستان کے سفارت خانے میں منعقد ایک تقریب سے خطاب میں جنرل باجوہ نے کہا کہ وہ اپنی مدت مکمل کرنے پر ریٹائرڈ ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جیسا وہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ مزید کوئی توسیع نہیں لیں گے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف دوسری تین سالہ مدت نومبر کے اواخر میں پوری ہو رہی ہے۔

خیال رہے کہ فوج کے ترجمان نے چار ماہ قبل ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اُن کے محکمے کا سیاست سے لینا دینا نہیں جس کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فوج کو نیوٹرل بننے پر جانور سے تشبیہ دے کر تنقید کا نشانہ بنانا شروع کیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے