پاکستان

شاہنواز نے منصوبہ بندی سے شادی کی اور رقم بٹورتا رہا:والد مقتولہ سارہ

اکتوبر 5, 2022

شاہنواز نے منصوبہ بندی سے شادی کی اور رقم بٹورتا رہا:والد مقتولہ سارہ

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت کے علاقے شہزاد ٹاؤن میں اپنے شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی پاکستانی نژاد کینیڈین خاتون سارہ انعام کے والد انعام الرحیم نے کہا ہے کہ شاہنواز امیر کو کیفیرکردار تک پہنچا کر نشانہ عبرت بنایا جائے۔

بدھ کو نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقتولہ سارہ انعام کے والد نے کہا کہ شاہنواز نے باقاعدہ پلاننگ کے تحت ہماری بیٹی کو ورغلا کر شادی کی اور بعد میں پیسوں کا تقاضہ کرنے لگا،سارہ سے پیسے منگواتا رہا اور ذہنی ٹارچر کرتا رہا اور بعد ازاں اسے بے دردی کیساتھ قتل کر دیا،شاہنواز کو کیفر کردار تک پہنچا کرعبرت کا نشان بنایا جائے۔

انعام الرحیم کا مزید کہنا تھا کہ سارہ تین بھائیوں میں سب سے چھوٹی تھی جو تعلیم مکمل کرنے کے بعد کینیڈا میں سرکاری نوکری بھی کر رہی تھی،سارہ نے ابوظہبی میں 2 سال کام کیا، دس ماہ قبل اس نے بتایا کہ وہ کسی تعلق میں ہیں اور شادی کرنا چاہتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ ماہ قبل اس بارے میں پتہ چلا کہ سارہ شادی کر چکی ہے،پھر ہم نے پتہ کرایا کے شاہنواز ہے کون تو پتہ چلا یہ ایاز امیر کے بیٹے ہیں ،میں نے ایاز امیر کو ٹی وی پر بطور صحافی دیکھ رکھا تھاپھر ہم سے شاہنواز کی والدہ نے رابطہ کیا اور سارہ کی تعریف کی،ہمیں تھوڑا سکون ہوا کہ یہ اچھے لوگ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سارہ ابوظہبی میں تھی اور شاہنواز پاکستان میں،ہم نے پوچھا تو سارہ نے بتایا وہ کبھی ابوظہبی نہیں آیا، پھر جب شاہنواز سے ٓہماری بات ہوئی تو وہ بہت اچھا لگا،شاہنواز باتوں میں قائل کرنے میں ماہر ہے،پھر بعد میں شاہنواز سارہ پیسوں کا تقاضہ کرنے لگا اورسارہ سے پیسے منگواتا رہا اور ذہنی ٹارچر کرتا رہا۔ایسے بے ایمان لوگ معصوم بچیوں کو بہلا پھسلا کر استعمال کرتے ہیں۔

سارہ کے والد نے کہا کہ ہمیں اس بات کا علم نہیں ہے کہ شاہنواز نے سارہ سے کتنی رقم منگوائی تھی، سارہ کے اکاونٹس ابوظہبی میں ہیں لہذاٰاس کی تفصیل لینے کے لیے مشکلات کا سامنا ہے، سارہ کے قتل والے دن گھر میں صرف تین لوگ تھے جن میں شاہنواز، سارہ اور شاہنواز کی والدہ شامل تھے۔

انہوں نےمطالبہ کیا کہ شاہنواز کو قرار واقعی سزا دے کر نشان عبرت بنایا جائے، پریس کانفرنس سے سارہ انعام کے بھائیوں فرخ انعام، عمر ریحام، چچا کرنل اکرام، پھوپھو ڈاکٹر سلمیٰ، کزن سائرہ قادر اور انجم اقبال نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے