خاتون جج دھمکی کیس،عمران خان کی ۱۳ اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی مقامی عدالت نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ۱۳ اکتوبر تک ضمانت منظور کر لی۔
جمعرات کو شیشن جج کامران مفتی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔ عمران خان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
عدالت نے پچاس ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض عمران خان کی ۱۳ اکتوبر تک ضمانت منظور کر لی۔
یاد رہے کہ خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی سات اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔عمران خان کی عدالت میں عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے گئے تھے۔

