اسد عمر کا بذریعہ جوڈیشل کمیشن آڈیو لیکس کی تحقیقات کا مطالبہ
Reading Time: < 1 minuteپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے مبینہ آڈیولیکس کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن کے زریعے کرانے کا مطالبہ کر دیا۔
جمعے کو اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا کہ نئی آڈیو کو ٹکڑے جوڑ کر تیار کیا گیا ہے، آڈیولیکس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیئے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ جوڈیشل کمیشن کے ذریعے مبینہ آڈیولیکس کی تحقیقات کرائی جائے، حقیقت قوم کے سامنے آنی چاہیئے، آڈیو بنانے والے کو تفصیلات کا زیادہ علم تھا۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت لانگ مارچ سے خوف زدہ ہے، خوف وہراس پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں، ابھی سے اسلام آباد میں کنٹینرز جمع کرنا شروع کردیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملکی مسائل کا حل شفاف عام انتخابات ہیں۔
Array