پاکستان

سائفر کے غبارے سے ہوا نکل گئی،ایک اور آڈیو منظر عام پر

اکتوبر 7, 2022

سائفر کے غبارے سے ہوا نکل گئی،ایک اور آڈیو منظر عام پر

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ و سابق وزیراعظم کی سائفر کے بارے میں ایک اور وڈیو لیک ہو گئی۔

لیک شدہ مبینہ آڈیو میں اسد عمر کہہ رہے ہیں کہ ایک اور چیز ہے ہائنڈ سائٹ میں یہ جو ہم اب کررہےہیں ناں لیٹر والا، یہ ذرا ہفتہ دس دن پہلے شروع کردینا چاہیے تھا۔

عمران خان کہتے ہیں کہ اس لیٹر کا بہت بڑا یعنی جو ہم سوچ رہےہیں ناں، اس کا ساری دنیا کے اندر ایک اثر (امپیکٹ) چلا گیا ہے۔

اس دوران شیریں مزاری کی آواز گونجتی ہے کہ چائنیز نے آفیشل اسٹیٹمنٹ ایشو کی ہے، امریکا کی ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مذمت کرتےہیں۔

اس پر عمران خان کہتے ہیں کہ حکمت عملی یہ ہے کہ پبلک ہمارے ساتھ بیٹھی ہے، اب پبلک کے پریشر سے ہم چاہتےہیں کہ اتوار کو اس طرح ہائٹ پر پریشر ہو جو بھی جائے اسمبلی میں ووٹ دینے کےلیے اس کے یعنی وہ برانڈڈ ہو لیکن جو آپ نے برینڈ کرنا ہے ناں، میر جعفر اورمیر صادق، آپ کو لوگوں کو اسپون فیڈ کرنا ہے، مائنڈز آل ریڈی فرٹائل گراؤ نڈبنی ہوئی ہے، اس وقت کہ ان کوآپ فیڈکریں گے۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی آج یہ دوسری آڈیو لیک ہوئی ہے اور اس سے قبل مبینہ آڈیو میں عمران خان نے ہارس ٹریڈنگ پر گفتگو کی ہے۔اس سے قبل سائفر سے متعلق گفتگو کی 2 مبینہ آڈیوز بھی لیک ہوئی ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے