تھر کول منصوبوں سے قیمتی زرمبادلہ بچے گا:وزیراعظم
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ تھر کول کے کوئلے سے تین سو سال تک بجلی پیدا کی جا سکتی ہے،تھر میں ۱۷۵ بلین ٹن کوئلہ موجود ہے۔
پیر کو تھرانرجی لمیٹڈ بلاک ٹو اور تھری کول مائن فیز ٹو توسیع منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تھر تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔۱۹۹۶میں بے نظیر یہاں تشریف لائیں تو یہ صحرا تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہاں منصوبے لگے اور اب لوگوں کو روزگار مل رہا ہے،اس کے لئے بلاول بھٹو،سابق صدر زرداری،مراد علی شاہ،وفاقی کے متعلقہ افسران،چینی کمپنیوں کے انجینئرز اور ماہرین مبارکباد کے مستحق ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کیا کہ اس وقت چالیس ارب ڈالر کے اخراجات بجلی و گیس کی ضروریات پوری کرنے کے لئے کر رہے ہیں۔تھر کول منصوبوں سے قیمتی زر مبادلہ بچے گا۔تھر میں اتنا بڑا ذخیرہ موجود ہے جس سے استفادہ حاصل نہ کرنا اجتماعی غلطی ہے۔ تھر کول کے کوئلے سے تین سو سال تک بجلی بنائی جاسکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے اگلے ہفتے میٹنگ بلاؤں گا۔ ان شاءاللہ تھر کول پاکستان کا گیم چیلنجر ثابت ہو گا۔

