تم کہتے تھے ایجنسیوں کا کام ہی ریکارڈنگ کرنا ہے،مریم نواز کا عمران کو جواب
Reading Time: < 1 minuteپاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کو جواب دیتے ہوئے بذریعہ ٹویٹ کہا ہے کہ تم کہتے تھے کہ ہماری ایجنسیاں دنیا کی بہترین ایجنسیاں ہیں جن کو سب پتہ ہوتا ہے اور پتہ ہونا بھی چاہئے۔ جو میں کرتا ہوں،جو فون کرتا ہوں ان کو سب پتہ ہوتا ہے۔ تمہارے مخالفین کے خلاف جو ہو حلال اور جو تمہارے خلاف ہو وہ حرام؟ تمہاری ہر بات میں فتنہ،شر اور سازش ہے۔ شرم کرو!
تمہاری بات کی اس لئے کوئی حیثیت نہیں کیونکہ جب تم و یراعظم تھے تو اپنے مخالفین کی ریکارڈنگ کو جائز قرار دیتے تھے اور اس کو حلال کہتے تھے اور کہتے تھے کہ ایجنسیوں کا تو کام ہی یہی ہے۔ تمہیں اصل تکلیف یہ ہے کہ تمہیں ناں اب تمہارے مطلب کی جے آئی ٹی ملے گی نہ تمہارے آنکھوں کانوں والی ایجنسیاں۔
Array