اہم خبریں متفرق خبریں

تحریک انصاف کا لانگ مارچ،عام شہری کیا کہتے ہیں؟

اکتوبر 28, 2022 < 1 min

تحریک انصاف کا لانگ مارچ،عام شہری کیا کہتے ہیں؟

Reading Time: < 1 minute

تحریک انصاف کالانگ مارچ لاہور شروع ہو چکا ہے،لانگ مارچ کے حوالے سے عام شہریوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔

ہر ایک کی اپنی اپنی رائے ہے اور ہر کسی کو اپنی رائے رکھنے کا حق حاصل ہے

ایک رائے ہے کہ سیاست دان کتنے ہی انقلابی نعرے کیوں نہ لگائیں ان کا مقصد صرف اور صرف اقتدار کا حصول ہی ہوتا ہے۔ عمران خان پہلے تبدیلی کا نعرہ لگایا کرتے تھے،دن رات احتجاج کرتے اور عوام کو باور کراتے تھے کہ ان کے پاس ہر مسئلے کا حل ہے لیکن برسراقتدار آکر لوگوں کا کچومر نکال دیا اور لوگ تبدیلی کے نام سے خوف زدہ ہو گئے،اب حقیقی آذادی کا نعرہ لگا رہے ہیں تو اللہ خیر ہی کرے۔

کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں آمریت بھی رہی اور جمہوریت بھی لیکن عام لوگوں کی زندگی بد سے بد تر ہوئی،کوئی بھی یہاں عوام کے مسائل کے حل میں سنجیدہ ہی نہیں،یہ لوگ عوام کو سبز باغ دکھا کر اقتدار میں آتے ہیں اور پھر طرح طرح کی کہانیاں سنا کر اپنا اقتدار برقرار رکھنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔

ایک رائے یہ ہے کہ سڑکوں پر غیر تعلیم یافتہ لوگوں کے جذبات بھڑکا کر اور انہیں قانون توڑنے کے لئے اکسانا اور صرف اپنے سیاسی فائدے لے لیے تماشے لگانا مناسب طریقہ نہیں ہے۔ صرف جذباتی نعرے لگانے اور ہلچل مچانے کے دعوؤں سے کچھ نہیں ملتا۔

کچھ کا خیال ہے کہ احتجاج ہر سیاسی جماعت کا حق ہے اور انہیں اس سے کوئی نہیں روک سکتا۔ پرامن احتجاج میں کوئی ہرج نہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے