اہم خبریں متفرق خبریں

لانگ مارچ میں حادثہ، خاتون رپورٹر عمران خان کے کنٹینر تلے کچل کر ہلاک

اکتوبر 30, 2022 < 1 min

لانگ مارچ میں حادثہ، خاتون رپورٹر عمران خان کے کنٹینر تلے کچل کر ہلاک

Reading Time: < 1 minute

جی ٹی روڈ پر لانگ مارچ کے دوران ایک خاتون رپورٹر ہلاک ہو گئی ہیں۔

عمران خان کے کنٹینر پر چڑھتے ہوئے چینل فائیو کی رپورٹر صدف نعیم گر گئیں اور کنٹینر کا ٹائر اُن کے اوپر سے گزر گیا۔

صدف نعیم کی عمر 40 برس تھی اور ان کے دو بچے ہیں.

صدف نعیم کی بیٹی 20 سال جبکہ بیٹے کی عمر 14 برس ہے. ان کے شوہر نعیم بھٹی شادی بیاہ کی ویڈیو بنانے کا کام کرتے ہیں.

عمران خان نے حادثے کے بعد سادھوکی میں لانگ مارچ کے آج کے مرحلے کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس موت پر افسردہ ہیں اور خاتون رپورٹر کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

پنجاب کے وزیراعلٰی چوہدری پرویز الٰہی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے خاتون صحافی کے اہلخانہ سے تعزیت کی ہے۔ انہوں نے اہلخانہ کے لیے 25 لاکھ امداد کا بھی اعلان کیا ہے.

تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی حادثے میں خاتون رپورٹر کی موت پر تعزیتی پیغامات جاری کیے۔

فواد چوہدری نے ٹویٹ کیا کہ ’صدف سے زیادہ جرات مند اور محنتی رپورٹر بہت کم دیکھے، ایک جی دار لڑکی تھی۔ کل ہی عمران خان سے انٹرویو کے بعد صدف کا لاہور کی سب سے جی دار اور محنتی رپورٹر کے طور پر تعارف کروایا تھا۔‘
فواد چوہدری نے کہا کہ ’تحریک انصاف کے چیئرمین کا انٹرویو کر کے اس کی آنکھیں چمک اٹھیں، کیا معلوم تھا یہ ملاقات آخری ہو گی۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے