لانگ مارچ میں صحافیوں پر تشدد،ایس ایچ او کامونکی معطل،رپورٹ طلب
Reading Time: < 1 minuteپاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران آئی جی پنجاب نے صحافیوں پرتشدد کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او کو معطل کر دیا۔
کامونکی میں صحافیوں تشدد کے واقعہ کی رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کامونکی میں صحافیوں پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیا گیا ہے اورانسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔
مونس الہی ایس ایچ او تھانہ کامونکی سٹی منظر سعید کو معطل کر دیا گیا ہے۔ معطل ایس ایچ او کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی کی جائے گے۔صحافیوں پر تشدد کسی بھی صورت قابل نہیں۔
دوسری جانب سیٹلائٹ ویگن سڑک پر لگانے کے معاملے پر پولیس اور صحافیوں کا جھگڑا ہوا ہے۔ پولیس نے تین کیمرہ مینز پر تشدد کیا۔ جس کی فوٹیج بھی بن گئی۔ اس پر وزیر اعلی نے انکوائری کا حکم دیا ہے اور ایس ایچ او کو معطل کیا ہے۔
Array