صدف نعیم کے شوہر سے سادہ کاغذ پر دستخط، وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
Reading Time: < 1 minuteپاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران حادثے کا شکار ہو کر ہلاک ہونے والی خاتون رپورٹر کا کیس بند کرنے کے لئے پولیس پر دباؤ ڈالنے دعوی کیا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ایک وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ صدف نعیم کے شوہر نعیم بھٹی ایک سادہ کاغذ پر دستخط کر رہے ہیں اور ان کے اردگرد تحریک انصاف کے رہنما اور ایک صوبائی وزیر اسلم اقبال موجود ہیں۔
مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سعد رفیق نے کہا ہے کہ یہ ہے دو نہیں ایک پاکستان کا نعرہ لگانے والوں کی اصل حقیقت۔
گزشتہ رات حادثے کے بعد نعیم بھٹی نے پولیس کو کارروائی نہ کرنے کے لئے ایک تحریری بیان میں کہا تھا کہ یہ ایک حادثہ ہے اور وہ اہلیہ کا پوسٹ مارٹم نہیں کرانا چاہتے۔
سوشل میڈیا صارفین وڈیو پر سخت ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ متعدد صارفین کا کہنا ہےُکہ اگر نعیم بھٹی کارروائی نہیں کرنا چاہتے تھے تو یہ ان کا اپنا فیصلہ ہوناچاہئے تھا،اس وڈیو سے لگتا ہے کہ ان پر دباؤ ڈالا گیا۔
یاد رہے کہ مرحومہ کے خاندان کے لئے وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب نے پچاس پچاس لاکھ امداد کا اعلان کیا ہے۔