اہم خبریں متفرق خبریں

عمران خان کا نواز شریف کو الیکشن میں ہرانے کا چیلنج

نومبر 1, 2022 < 1 min

عمران خان کا نواز شریف کو الیکشن میں ہرانے کا چیلنج

Reading Time: < 1 minute

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گوجرانوالہ میں لانگ مارچ سے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’نواز شریف نے مشرف کے گھٹنے پکڑ کر این آر او لیا۔ نواز شریف سوچ رہا ہے کہ این آر او لے گا اور واپس آ جائے گا۔ سیدھا ایئرپورٹ سے تمہیں اڈیالہ جیل لے کر جائیں گے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’میں نواز شریف نہیں جو ملک سے بھاگ جاؤں گا۔ میں نواز شریف کو چیلنج کرتا ہوں کہ تمہیں تمہارے حلقے سے ہراؤں گا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ عام آدمی کو بنیادی حقوق حاصل نہیں ہوتے کیونکہ وہ غلام ہوتے ہیں۔

’اعظم سواتی پر ظلم اور تشدد کیا گیا۔ ارشد شریف کو شہید کیا گیا کیونکہ وہ حق اور سچ کے ساتھ کھڑا تھا۔ یہ غلام ملک میں ہوتا ہے۔ آزاد ملک میں شہریوں کے بنیادی حقوق کی حفاظت کی جاتی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’میں وہ پاکستانی ہوں جس نے اپنے ملک کو ٹوٹتے دیکھا تھا۔‘

عمران خان نے کہا کہ امریکہ سے این او سی لی جاتی ہے کہ روس سے سستا تیل لے سکتے ہیں یا نہیں۔ باہر سے سکرپٹ دیا جاتا ہے کہ روس سے سستا تیل نہیں لینا۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے