اہم خبریں متفرق خبریں

تم آر ٹی ایس بند کر کے بھی نواز شریف کو نہیں ہرا سکے:مریم نواز

نومبر 1, 2022 < 1 min

تم آر ٹی ایس بند کر کے بھی نواز شریف کو نہیں ہرا سکے:مریم نواز

Reading Time: < 1 minute

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ان کا ایک ہی ہدف آرمی چیف کی تقرری میں رخنہ ڈالنا ہے،ان کا یہ پلان ناکام ہو گا۔

منگل کو لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تقرری آئین و قانون کے مطابق وزیراعظم کریں گے،عمران خان کا اس تقرری میں کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ جدوجہد کا ذکر کرتے ہیں،ان کی جدوجہد مشرف کی غلامی سے پاشا تک ہے اور انہی پر تکیہ ہے،یہ شخص جمہوریت کی بات کرتا ہے تو سر شرم سے جھک جاتا ہے۔

مریم نواز نے کہا تم ۲۰۱۸ میں نواز شریف کو نہیں ہرا سکے جب تمہیں آر ٹی ایس بند کرنا پڑا۔ تمہارا سب سے بڑا مخالف تو ابھی میدان میں ہے ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیا اسٹبلشمنٹ نے کہا تھا کہ توشہ خانہ سے تحائف لو،کیا تمہیں اسٹبلشمنٹ نے کہا تھا کہ پنکی پیرنی کو فرنٹ مین بناؤ۔ یہ توشہ خانہ سے پچاس کروڑ کا سامان چوری کر کے بیچ چکے ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اس کی اسٹبلشمنٹ پر تنقید جمہوریت کے لئے نہیں بلکہ اس لئے ہے کہ میرے سر پر دست شفقت رکھ دو۔یہ اسٹبلشمنٹ سے الیکشن مانگ رہے ہیں۔الیکشن کرانا کیا اسٹبلشمنٹ کا کام ہے؟آپ کی سیاست کی اے بی سی غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹے کیس زمین بوس ہو رہے ہیں تو کہتا ہے کہ این آر او مل رہا ہے۔ آپ کے سامنے شوکت عزیز صدیقی کے انکشافات ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ یہ پارٹ ٹائم لانگ مارچ ہے،پانچ دن سے لاہور میں پھنسا ہوا ہے، گوجرانوالہ والے گھنٹہ گھر کی گھڑی کی حفاظت کریں یہ گھڑی چور ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے