اہم خبریں متفرق خبریں

موسم سرما کی پہلی بارش سے متعلق محکمہ موسمیات نے کیا پیشگوئی کی؟

نومبر 3, 2022

موسم سرما کی پہلی بارش سے متعلق محکمہ موسمیات نے کیا پیشگوئی کی؟

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں کل سے مغربی ہواؤں کا سسٹم اثر انداز ہوسکتا ہے جس سے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل شام یا رات ملک میں داخل ہو سکتا ہے اور 7 نومبر تک مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک پر اثرانداز رہے گا۔کل شام سے7 نومبر کے دوران چترال، دیر، سوات، گلگت اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری اور چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

5 سے 6 نومبر کے دوران دیر سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کشمیر، مری اور دیگرمقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے، اسی کے ساتھ 6 نومبر کی شام یا رات سے 7 نومبر کے دوران کوئٹہ اور ژوب میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کاسلسلہ ختم ہونےکے ساتھ بلوچستان سمیت ملک کے بالائی علاقے سردی کی لپیٹ میں آجائیں گے، تیز بارش کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے