لانگ مارچ میں فائرنگ،عمران خان ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی
وزیرآباد میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں نو افراد کے ذخمی اور ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ٹانگ پر گولی لگنے سے عمران خان اور فیصل جاوید کے بھی زخمی ہوئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گوجرانوالہ میں اللہ والا چوک کے قریب پیش آیا ہے،ایک شخص نے برسٹ مارا اور پھر ایک گولی چلائی جس کے بعد بھگڈر مچ گئی۔
عمران خان کو فوری ایک بیلٹ پروف گاڑی میں منتقل کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق پولیس نے مسلح حملہ آور کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
وزیراعلی پنجاب نے کہا ہے کہ عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ کے واقعہ کا سخت نوٹس لیا گیا ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔ فائرنگ میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔فائرنگ کا واقعہ ناقابل برداشت ہے۔اللہ تعالٰی کا شکر ہے کہ عمران خان خیریت سے ہیں۔
وزیراعظم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کرنے کی ہدایت کی ہے۔
آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے بھی وزیر آباد میں عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے،آئی جی پنجاب نے آر پی او گجرات سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔
تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان چئیرمن عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے واقعے کی مذمّت کرتے ہوئے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کا قافلہ مخالفین کی آنکھوں پر کھٹک رہا تھا،خدا کا شکر ہے ہمارے چیئرمین محفوظ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پرامن مارچ میں خوف و شر پھیلانے والوں کیخلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں، عمران خان پر قاتلانہ حملے کی سازش کرنے والے جلد بےنقاب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ چئیرمن عمران خان اور پی ٹی آئی کے زخمی ساتھیوں کو جلد صحتیاب کرے، عمران خان پوری قوم کی ہمت و

