صرف عمران خان کو مارنے کی کوشش کی، مبینہ حملہ آور کا اعترافی بیان
Reading Time: < 1 minuteلانگ مارچ میں فائرنگ کرنے والے پولیس کی زیرحراست مبینہ ملزم نے کہا ہے کہ صرف اور صرف عمران خان خان کو مارنے کی پوری کوشش کی،صرف اور صرف عمران خان کو اور کسی کو نہیں۔
پولیس نے پوچھا کہ یہ تم نے یہ کام کیوں کیا؟ حملہ آور نے کہا کہ یہ لوگوں کو گمراہ کر رہا تھا عمران خان، مجھ سے یہ چیز دیکھی نہیں گئی۔
یہ تم نے کیوں سوچا؟اسلئے کہ ادھر اذان ہو رہی ہے اور ڈیک لگایا گیا ہے۔
تم نے اچانک فیصلہ کیا؟اچانک فیصلہ کیا صبح سے،جب سے لاہور سے چلا یہ سوچا تھا۔
پولیس:تمہارے پیچھے کون ہے؟
حملہ آور نے کہا کہ میرے پیچھے کوئی نہیں۔ گھر سے اکیلا آیا ہوں بائیک پر
تم نے اچانک فیصلہ کیا؟اچانک فیصلہ کیا صبح سے،جب سے لاہور سے چلا یہ سوچا تھا۔
پولیس نے پوچھا کہ بائیک کہاں ہے؟ ملزم نے کہا بائیک ماموں کی دکان پر ہے۔ ماموں کیا کرتا ہے؟ ملزم اس کی دکان ہے۔
ملزم کا ابتدائی بیان ہے جس کی تمامُ پہلوؤں سے تحقیقات ضروری قرار دیا جا رہا ہے۔