عمران خان پر فائرنگ ،نواز شریف،مریم نواز اور آصف زرداری کی مذمت
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے عمران خان اور اس کے ساتھیوں پر فائرنگ کی مذمت کی ہے۔
جمعرات کو بذریعہ ٹویٹ سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ میں عمران خان اور ان کے ساتھیوں پر فائرنگ کی مذمت کرتا ہوں اور ذخمیوں کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں۔
مریم نواز بھی عمران خان پر فائرنگ کی مذمت کی اور لکھا کہ ان سمیت تمام زخمیوں کی صحتیابی کے لئے اللہ تعالی سے دعا گو ہوں۔
سابق صدر آصف زرداری نے بھی فائرنگ کے واقعے کی مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کرائی جائے۔

