اہم خبریں متفرق خبریں

عمران خان پر حملے کے بعد صرف بیانات، تفتیش آگے نہ بڑھ سکی

نومبر 4, 2022 < 1 min

عمران خان پر حملے کے بعد صرف بیانات، تفتیش آگے نہ بڑھ سکی

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے صوبے پنجاب کے وزیراعلٰی چودھری پرویز الٰہی نے وزیر آباد میں عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔

جمعے کی صبح تک فائرنگ کا مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا اور پولیس کے مطابق میڈیکولیگل رپورٹ ہسپتال سے نہیں ملی۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعلی نے کہا کہ جاننا چاہتے ہیں کہ فائرنگ کے محرکات کیا تھے۔

قبل ازیں وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے پنجاب حکومت سے واقعہ کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے