پاکستان

فائرنگ واقعہ قابل مذمت،عمران خان نے بغیر ثبوت الزام لگایا:وزیرِداخلہ

نومبر 4, 2022

فائرنگ واقعہ قابل مذمت،عمران خان نے بغیر ثبوت الزام لگایا:وزیرِداخلہ

وزیرِداخلہ راناثنااللہ نے کہا ہے کہ کل کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے،یہ سیدھا سادہ انتہاپسندی کا کیس ہےُعمران خان اور دوسرے درجے کی قیادت نے بغیر ثبوت الزام لگا دیا۔

جمعے کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ ہم عمران خان کو سیاسی مخالف سمجھتے ہیں اسے دشمن نہیں سمجھتے،عمران خان سیاسی مخالفین کو دشمن سمجھتے ہیں۔عمران خان اپنے رویے کو بدلیں۔ واقعے کی تفتیش کے لئے جے آئی ٹی بنانے کی تجویز پیش کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یقیناً ملزم کے دوسرے بیان کی وڈیو عمران خان نے دیکھی ہوگی۔ ملزمُ کے بیانات کی پہلی وسط کل جاری ہوئی تھی،دوسری وڈیو میں ملزم بحث کر رہا ہے،تفتیش کار کہہ رہا ہے کہ یہ بات خان صاحب نے نہیں کی لیکن ملزم کہہ رہا ہے کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملزم کے وڈیو بیان لیک کی تحقیقات ہونی چاہئے ہم پہلے متعدد مرتبہ آئی جی ،چیف سیکرٹری اور پی ٹی آئی قیادت کو خطرات کا بتا چکے ہیں،یہ لوگ ہمیں جواب دیتے ہیں کہ آپ کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔گجرات سے ملزم کی وڈیو لیک ہوئی ہے،ہم وہاں ایک سپاہی بھی نہیں لگا سکتے،اس وڈیو کا وائرل ہونا انتہائی نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور دوسرے درجے کی قیادت کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں،آپ سیاسی فائدے کے لئے جو مرضی کہتے رہیں لیکن آپ کو تفصیلات سامنے آنے کے بعد کوئی شک نہیں رہے گا،ان لوگوں نے بغیر ثبوت الزام لگا دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کانگ مارچ کے دوران اب تک چار ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے