پاکستان

تحریک انصاف کا ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج،پولیس سے جھڑپیں

نومبر 4, 2022

تحریک انصاف کا ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج،پولیس سے جھڑپیں

پاکستان تحریک انصاف کا ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر حملے کے خلاف کارکنوں نے گورنر ہاؤس کے سامنے ٹائر جلائے اور توڑ پھوڑ کی،مظاہرین گورنر ہاؤس کے گیٹ ہر چڑھ گئے اور دروازوں پر لگے سیکیورٹی کیمرے توڑ دیئے۔

جڑواں شہروں کے سنگم فیض آباد کے مقام سے بھی پی ٹی آئی کارکنوں نے اسلام آباد میں داخل ہونے کی کوشش کی اور پولیس پر پتھراؤ کیا،پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے اشک آور گیس کے گولے داغے جب کہ متعدد کارکنوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔

کارکن گرین بیلٹ پر لگے درختوں کو آگ بھی لگاتے رہے،ایکسپریس وے ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا بعد ازاں پولیس نے مظاہرین جو منتشر کرتے ہوئے فیض آباد کے مقام پر ٹریفک کی روانی بحال کردی۔

کراچی میں جناح ہسپتال موڑ پر پولیس اور کارکنوں میں تصادم ہوا،پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے شیل پھینکے اور کاٹھی چارج بھی کیا،شاہراہ فیصل پر بھگڈر مچنے سے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی راجہ اظہر زخمی ہوئے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے