نامعلوم افراد پر مقدمے کے اندراج سے روکا:مونس الہی اہم ٹویٹ
وزیراعلی پنجاب کے صاحبزادے مونس الہی نے کہا ہے کہ نامعلوم افراد پر ایف آئی آر کے اندراج سے روکا ہے۔
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس نے کہا تھا کہ ۹۰گھنٹے گزر گئے،ابھی تک عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔
آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ مجھے صوبائی حکومت نے مقدمہ درج کرنے سے روکا ہے۔
کیس کی سماعت کے بعد وزیراعلی پنجاب کے صاحبزادے مونس الہی کا اہم ٹویٹ سامنے آ گیا جس میں انہوں نے لکھا کہ نامعلوم افراد پہ کرنے سے روکا ہے۔
یاد رہے کہ عمران خان نے وزیراعظم،وزیرِداخلہ اورمیجر جنرل فیصل نصیر پر الزام عائد کیا ہے۔

