پاکستان

میں وزیر نہ رہا تو آپ بھی نہیں رہیں گے،امین الحق کا اسحق ڈار کو پیغام

نومبر 7, 2022

میں وزیر نہ رہا تو آپ بھی نہیں رہیں گے،امین الحق کا اسحق ڈار کو پیغام

وفاقی وزیر امین الحق وزیرخزانہ پر خوب گرجے برسے،اسحق ڈار کو رویے میں مثبت تبدیلی لانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر میں وزیر نہ رہا تو آپ بھی وزیر نہیں رہیں گے۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امین الحق نے کہا کہ ادب کے ساتھ وزیرخزانہ سے کہتا ہوں کہ اپنا رویہ درست کریں،آپ اپنے رویے میں مثبت تبدیلی لے کر آئیں۔اپنی آٹی ٹی اور ٹیلی کام انڈسٹری کے ساتھ کھڑا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ اپنے رویے میں تبدیلی نہیں لائیں گے تو میری بات غور سے سن لیں ،اگر وزیر نہیں رہوں گا تو آپ بھی وزیر نہیں رہیں گے۔میرا مطلب آپ سمجھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تو آئی ٹی اور ٹیلی کام انڈسٹری کے لوگوں کو ریلیف دینا ہو گا۔ہم آپ کے پاس سفارشات لے کر اس ہفتے دوبارہ آ رہے ہیں،اور پرامید ہوں کہ آپ وزیراعظم کی ہدایات پر عمل کریں گے۔وزیراعظم کا حکم ہے آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر کو ریلیف دینا ہو گا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے