اہم خبریں

تین نئے ججوں کا حلف، سپریم کورٹ میں تعداد 15،دو نشستیں خالی

نومبر 11, 2022

تین نئے ججوں کا حلف، سپریم کورٹ میں تعداد 15،دو نشستیں خالی

سپریم کورٹ کے تین نئے ججز بے حلف اٹھا لیا،جس کے بعد عدالت عظمی میں ججز کی تعداد ۱۵ ہو گئی۔

جمعے کو سپریم کورٹ میں تین نئے ججز کی حلف برداری تقریب ہوئی ،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے تینوں نئے ججز سے حلف لیا۔

حلف اٹھانے والوں میں جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہیں۔

عدالت عظمی میں تین نئے ججز آنے کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی کل تعداد 15 ہوگئی، مزید 2 ججز کی نشستیں خالی ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے