میری عدالت میں وزیراعظم اور عام آدمی برابر،شہباز شریف کی درخواست خارج
برطانوی عدالت نے ڈیلی میل اخبار کے خلاف مقدمے میں شہباز شریف کو جواب الجواب داخل کرانے کے لئے مزید وقت دینے سے انکار کرتے ہوئے درخواست خارج کر دی۔
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کے وکلا کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے وزیراعظم ہیں اور مصروف ہیں،اسلئے جواب جمع کرانے کے لئے مزید وقت دیا جائے۔
برطانوی ہائی کورٹ کے جج میتھیونیکلن نے ریمارکس دیئے کہ میری عدالت میں وزیراعظم اور عام آدمی برابر ہیں۔
اگر شہباز شریف کی قانونی ٹیم عدالتی نوٹس کا جواب جمع نہ کرا سکی تو انہیں ڈیلی میل کی قانونی فیس ادا کرنا ہو گی۔
یاد رہے کہ شہباز شریف نے ڈیلی میل اور اس کے صحافی کے خلاف شائع کردہ خبر کو جھوٹ اور پروپیگنڈہ قرار دیتے ہوئے مقدمہ دائر کیا تھا۔

