وزیراعظم شہباز شریف کی طبیعت ناساز، لندن سے وطن واپسی موخر
وزیراعظم شہباز شریف نے ناسازی طبع کے باعث پاکستان روانگی موخر کر دی ہے۔
وزیراعظم مصر کے دورے کے بعد لندن پہنچ گئے تھے،انہیں گزشتہ روز پاکستان کے لئے روانہ ہونا تھا تاہم انہوں نے مزید ایک روز کا قیام بڑھا دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایئرپورٹ روانگی سے قبل ہی ان کی طبیعت ناساز ہو گئی۔وزیراعظم مزید دو روزہ لندن میں قیام کریں گے اور اب وزیراعظم آج یا کل رات وطن واپس روانہ ہوں گے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم نے اپنے قیام کے دوران نواز شریف سے متعدد ملاقاتیں کیں جس میں نئے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے بھی مشاورت کی اطلاعات منظرعام پر آتی رہیں

