پاکستان

مجھے اپنا نہیں،میرٹ پر آرمی چیف چاہیے:عمران خان

نومبر 12, 2022

مجھے اپنا نہیں،میرٹ پر آرمی چیف چاہیے:عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ مجھ پر الزام لگایا کہ آرمی چیف کا معاملہ متنازع کر دیا،میں نے کبھی آرمی چیف کا معاملہ متنازع نہیں بنایا،میں کہتا ہوں میرٹ پر آرمی چیف بنانا چاہئے۔

ہفتے کو لانگ مارچ کے لالہ موسی پہنچنے پر بذریعہ وڈیو لنک اپنے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ سارے لندن کی طرف دیکھ رہے ہیں ،چور بیٹھ کر فیصلہ کریں گے کہ آرمی چیف کون ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھ الزام لگایا کہ آرمی چیف کا معاملہ متنازع بنایا، مجھے کوئی اپنا آرمی چیف نہیں چاہئے، مجھے تو میرٹ چاہئے۔ میں کہتا ہوں میرٹ پر آرمی چیف بنانا چاہئے۔ مجھے تو میرٹ چاہئے۔مجھے میرٹ ہر بہترین لوگ چاہئیں۔ مجھے اپنا جج چاہئے نہ آئی جی اور نہ نیب ہیڈ۔

انہوں نے کہا کہ ان کے ہینڈلرز سے بھی پوچھنا چاہتا ہوں جو تیس سال سے ملک لوٹ رہے تھے انہیں مسلط کیا۔ پوچھتا ہوں کون ذمہ دار ہے۔اعظم سواتی نے کون سی ایسی بات کر دی تھی،پہلے بچوں کے سامنے مارا اور پھر ننگا کر کے تشدد کیا۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نے مارچ میں جو پاکستان چھوڑا وہ پاکستان کہاں ہے۔مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہوا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے