پاکستان

عمران خان امپائر کی انگلی اٹھنے کا منتظر رہا اور رہے گا:خواجہ آصف

نومبر 14, 2022

عمران خان امپائر کی انگلی اٹھنے کا منتظر رہا اور رہے گا:خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان امپائر کی انگلی اٹھنے کے انتظار میں رہا ہے اور رہے گا۔اس کی ساری زندگی سیاسی یوٹرن سے بھری پڑی ہے۔

پیر کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیردفاع نے کہا کہ یہ ساڑھے تین سال لمبی کرپشن کی داستان ہے،یہ درودیوار گواہ ہیں کہ کیسے ملک کے مستقبل سے کھیلا گیا،توشہ خانہ سکینڈل پر دیگر ممالک کیا سوچتے ہوں گے،کیا کرنی ہے اتنی دولت،چندہ آپ کھا جاتے ہیں،آج بھی یہ لوگوں سے پیسے پکڑ رہا ہے۔

وزیردفاع کا کہنا تھا کہ پنجاب میں عمران خان کی اپنی حکومت ہے اور اس کی ایف آئی آر درج نہیں ہوتی،اس کا الزام بھی ہم پر لگاتا ہے،آج تک ملزم کو کسی عدالت میں بھی پیش نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی سازش کے جھوٹے بیانیے(سائفر) پر ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا،ایک شخص گلیوں بازاروں میں الزام لگاتا رہا اور اب وہ لپیٹ لئے،اسے اس کی قیمت ادا کرنی چاہئے،آج کہتا ہے بھول جاؤ امریکی سازش کو بھول جاؤ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جھوٹے بیانیے کی قیمت ادا کرنا پڑے گی،چار سال تک کتنی باتیں کیں،کس بات پر یہ کھڑا رہا۔ڈی جی آئی ایس سے کہتا ہے میرے مخالفین کو جیل میں ڈالو۔ اتحادی حکومت نے آٹھ ماہ میں کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ وقت آ گیا ہے کہ عمران خان کا محاسبہ کیا جائے ،قوم اس کے گریبان میں ہاتھ ڈالے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے