توہین الیکشن کمیشن کیس، عمران خان،اسد عمر اور فواد چوہدری کو نوٹس جاری
سپریم کورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان،اسد عمر اور فواد چوہدری کو نوٹس جاری کر دیئے۔
منگل کو چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے قرار دیا کہ الیکشن کمیشن نے مختلف ہائیکورٹس میں زیر التوا کیسزکسی ایک ہائیکورٹ میں منتقل کرنے کی درخواست کی ہے، الیکشن کمیشن کا مؤقف ہے کہ بلدیاتی اور عام انتخابات کی تیاری کریں یا کیسز لڑیں۔
عدالت کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم سے کیسزیکجا کرنے کے عدالتی نظائربھی پیش کیں۔
بعد ازاں عدالت نے الیکشن کمیشن کی درخواست پرعمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 15 دن تک ملتوی کردی۔

