ایلون مسک نے قبر کے کتبے پر چڑیا کی تصویر کیوں شیئر کی؟
ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک کی جانب سے قبر کے کتبے پر چڑیا کی تصویر شیئر کی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین میں نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ کیا وہ ٹوئٹر کو بند کرنے جا رہے ہیں؟
ایلون مسک نے ٹویٹ میں کچھ وضاحت نہیں کی جس کی وجہ سے صارفین نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ وہ ٹوئٹر کو بند کرنے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب ٹوئٹر نے کمپنی کے دفاتر آج سے عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے،یہ فیصلہ فوری نافذ العمل ہو گا تاہم اکیس نومبر سے دفاتر دوبارہ کھل جائیں گے۔
غیرملکی میڈیا کےمطابق ٹوئٹر نے کمپنی دفاتر کی عارضی بندش کی وجوہات بیان نہیں کیں۔

