اہم خبریں

آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے صدر عارف علوی نے کیا کہا؟

نومبر 18, 2022

آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے صدر عارف علوی نے کیا کہا؟

وزیرخزانہ اسحق ڈار نے صدر عارف علوی سے ملاقات کی ہے جس میں اطلاعات ہیں کہ اہم تقرری کے معاملے پر گفتگو کی گئی ہے۔

وزیراعظم کا پیغام بھی صدر مملکت تک پہنچایا گیا ہے۔

دوسری جانب ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیرخزانہ نے ملاقات میں صدر کو ملکی معاشی و مالی معاملات پر بریفنگ دی ہے۔

یہ اطلاعات بھی گردش کر رہی ہیں کہ صدر نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے وزیراعظم کی ایڈوائس پر عمل کروں گا۔

اطلاعات کے مطابق صدر عارف علوی نے اپنے دوستوں سے گفتگو میں کہا کہ میرے پاس وزیراعظم کی ایڈوائس روکنے کا کوئی قانونی اختیار نہیں ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے