پاکستان

آرمی چیف کی تعیناتی قانون کے مطابق وزیراعظم کریں گے:آصف زرداری

نومبر 18, 2022

آرمی چیف کی تعیناتی قانون کے مطابق وزیراعظم کریں گے:آصف زرداری

سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی قانون کے مطابق وزیراعظم کریں گے،یہ معاملہ کسی صورت سیاسی نہیں ہونا چاہئے۔

جمعے کو اپنے بیان میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ کسی صورت سیاسی نہیں ہوناچاہئے یہ معاملہ سیاسی ہونے سے ادارے کو نقصان پہنچائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم فوج کے پروموشن کے نظام پر یقین رکھتے ہیں،تمام تھری اسٹارز جنرل برابر ہیں اور آرمی کی سربراہی کے مکمل اہل ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے