پاکستان

عمران خان کو دوبارہ حملے کے ساتھ اب نا اہلی کا بھی خدشہ

نومبر 18, 2022

عمران خان کو دوبارہ حملے کے ساتھ اب نا اہلی کا بھی خدشہ

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف میرٹ پر آرمی چیف نہیں لا سکتا،یہ وہ آرمی چیف لگانا چاہتا ہے جو مجھے نا اہل کرے۔

جمعے کو سینئر صحافیوں سے گفتگو اور پھر لانگ مارچ شرکا سے بذریعہ وڈیو لنک اپنے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ صدر عارف علوی کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی جس کا ایجنڈا جلد اور شفاف انتخاب تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اپنے فائدے کے لئے آرمی ایکٹ میں مجوزہ ترمیم کر رہی ہے جو اعلی عدالتوں میں چیلنج ہو جائے گی۔آرمی چیف سے لاہور میں میری کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف میرٹ پر آرمی چیف نہیں لاسکتا، وہ آرمی چیف سے کہے گا عمران خان کو فارغ کرو۔

انہوں نے کہا کہ وزیرآباد حملے کے مرکزی ملزم کو چودہ دن بعد عدالت میں پیش کیا گیا،مجھے خدشہ ہے کہ شواہد ضائع ہو جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ق لیگ ہماری اتحادی ہے،پرویز الہی کے ساتھ بہترین اتحاد چل رہا ہے،مقدمے میں رکاوٹ سابق آئی جی پنجاب تھے۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل انہوں نے خود پر دوبارہ حملے کے خدشے کا اظہار کیا تھا جب کہ آج نا اہلی کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے