عمران خان کو گولی نہیں اقتدار سے محرومی کا غم لگا ہے:مریم اورنگزیب
وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان جو گولی نہیں لگی اقتدار سے محرومی کا غم لگا ہے۔
جمعے کو اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کانگ مارچ ورک فرام ہوم میں تبدیل ہو چکا ہے،یقین ہے انہیں کوئی گولی نہیں لگی۔
ان کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کی گھڑیوں کا غلط تخمینہ لگایا گیا، عمران گھڑیاں بیچنے کی رسیدیں دے دیں،اس حوالے سے دبئی اور برطانیہ کی عدالتوں میں کیوں جا رہے ہیں۔عمران خان کے ہینڈلرز فرح گوگی اور شہزاد اکبر گھڑی بیچنے گئے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن کا تالا کھولیں، مالم جبہ ،بی آر ٹی ،ہیلی کاپٹر کیس کھولیں،پھر انصاف کی بات کریں۔
ان کا کہنا تھا تم ظلم کی بات کرتے ہو ،ظلم ہمارے قائدین نے سہا ہے،ظلم وہ ہوتا ہے کہ پہلے دن آپ کو جیل میں ڈال دیا جائے۔
انہوں نے عمران خان کے قول و فعل میں تضاد اور یوٹرن پرمبنی وڈیوز بھی دکھائیں۔

