تحریک انصاف کو اسلام آباد میں لانگ مارچ کی مشروط اجازت مل گئی
پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں لانگ مارچ کی اجازت مل گئی مگر 35 شرائط پوری کرنا ہوں گئ
تحریک انصاف کو اسلام آباد میں 35 شرائط کے ساتھ پر امن احتجاج کی اجازت مل گئی۔ انتظامیہ نے علی نواز اعوان کی درخواست پر اجازت دی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق اجازت نامہ 35 شرائط پر پرمبنی ہے،کسی ناگہانی واقعہ ہونے کی ذمہ دار پی ٹی آئی انتظامیہ ہوگی، این او سی صرف کورال، ایکسپریس وے، چک بیلی موڑ اور روات ٹی کراس کے لیے ہوگا۔
اسلام آباد انتظامیہ نے کہا ہے کہ اجازات نامہ صرف 19 نومبر کے لیے جاری کیا گیا ہے،معاہدے کے مطابق عام عوام کے بنیادی حقوق کو متاثر نہیں کیا جائے گا،جی ٹی روڈ کو کسی بھی جگہ سے بند نہیں کیا جائے گا۔ عوام کی نقل و حمل اور کاروباری سرگرمیاں ریلی سے متاثر نہیں ہوں گی،اسلحہ اور لاٹھیاں لانے پر پابندی ہوگی۔

