کارکن اور پاکستانی 26نومبر کو پنڈی پہنچیں،وہاں ملاقات ہو گی:عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کارکنوں کو ۲۶ نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دے دی۔اب آپ سے پنڈی میں ملاقات ہو گی،کارکنان اور پاکستانی پنڈی پہنچیں۔
ہفتے کو لانگ مارچ کے شرکاء سے بذریعہ وڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں حقیقی آذادی کے لئے گھروں سے نکلنا ہو گا،حقیقی آذادی کی تحریک سات ماہ پہلے شروع کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ یہاں انصاف نہیں ہے،اعظم سواتی اور ارشد شریف کو انصاف نہیں مل سکا۔
ان کا کہنا تھا کہ چوروں کی حکمرانی سے بہتر ہے کہ مر جائیں،چور اپنے بچوں کو حکمرانی کے لئے تیار کر رہے ہیں ان لوگوں کو صرف منی لانڈرنگ کا کام آتا ہے۔
انہوں نے کہا کہا کہ اگلا لائحہ عمل ۲۶ نومبر کو دو�ن گا،صاف و شفاف انتخابات کے بغیر کوئی حل نہیں۔

