پاکستان

عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ پر کوئی الزام نہیں لگایا: وزیراعلیٰ پنجاب

نومبر 20, 2022

عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ پر کوئی الزام نہیں لگایا: وزیراعلیٰ پنجاب

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیراعلٰی پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خود پرحملے اور اپنی حکومت کے خاتمے کا الزام اسٹیبلشمنٹ پر نہیں لگایا۔

اتوار کو لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلٰی پرویز الٰہی نے کہا کہ راولپنڈی میں پنجاب حکومت عمران خان کی حفاظت کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جو حاصل کیا ہے وہ آئندہ چند دنوں میں واضح ہو جائے گا۔

’اب تو انہوں نے کہہ دیا کہ مارچ نہیں اب سارے راولپنڈی پہنچیں گے۔‘

عمران خان کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ پر الزامات لگانے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ’آپ نے سنا ہی نہیں کہ انھوں نے کوئی الزام نہیں لگایا۔ انھوں نے کل ہی بیان دیا ہے کہ مجھ پر حملہ ہو یا میری حکومت کاخاتمہ، ان میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی ہاتھ نہیں۔‘

پنجاب کے وزیراعلی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو کام نہیں آتا اور وہ بری طرح بے نقاب ہوگئے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے