پاکستان

نئے فوجی سربراہ کی تعیناتی،سمری میں کون سے نام شامل؟

نومبر 21, 2022

نئے فوجی سربراہ کی تعیناتی،سمری میں کون سے نام شامل؟

نئے آرمی چیف تعیناتی کے لئے سمری وزیراعظم آفس کو مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آفس کو موصول سمری میں پانچ جرنیلوں کے نام شامل ہیں۔

سنیارٹی لسٹ کے تحت لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید میں سے کوئی بھی آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کا منصب سنھبال سکتا ہے۔

سمری میں موجود ناموں پر غور کے لئے وزیراعظم آفس میں وزیراعظم کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس جاری ہے،آرمی چیف اور جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کے لئے دو نام فائنل کرنے کے بعد وزیراعظم سمری صدر کو بھجوائیں گے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے