پاکستان

پرویز مشرف پر حملے کے الزام میں گرفتار ملزم کی رہائی کا حکم

نومبر 21, 2022

پرویز مشرف پر حملے کے الزام میں گرفتار ملزم کی رہائی کا حکم

سپریم کورٹ نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف پر حملے کے الزام میں گرفتار ملزم رانا نوید کی رہائی کا حکم دیا ہے۔

پیر کو جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل حشمت حبیب نے کہا کہ کہ ان کا موکل رانا نوید عمر قید کی سزا پوری کر چکا ہے، سزا پوری ہونے کے باوجود رانا نوید کو رہا نہیں کیا جا رہا۔عمر قید کی مدت 14 سال ہے، میرے موکل کو جیل میں قید تقریباً 20 سال ہو چکے ہیں۔

عدالت نے وفاق اور پنجاب کی رہائی کے خلاف دائر اپیلیں مسترد کرتے ہوئے رانا نوید کو رہا کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے دونوں جانب کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنا دیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے