پاکستان

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کا آغاز

نومبر 22, 2022

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کا آغاز

تحریک انصاف کے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیے خلاف توشہ خانہ کیس میں فوجداری کارروائی کا آغاز ہوگیا۔

منگل کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر وقاص ملک عدالت میں پیش ہوئے اور بیان حلفی جمع کرادیا۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے کہا کہ مجھے اتھارٹی دی گئی ہے 21 نومبر کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی پیروی کروں ، الیکشن ایکٹ کی سیکشن 190 کو 167 اور 173 کے ساتھ ملا کر کارروائی کی اتھارٹی دی گئی ، یہ کارروائی عمران خان کے کرپٹ پریکٹیسسز سے متعلق ہیں،الیکشن کمیشن کا اختیار ہے کہ وہ ریفرنس کی بنیاد پر ممبر اسمبلی کے نااہلی معاملے کو دیکھ سکتا ہے۔

کرپٹ پریکٹسز ثابت ہونے کی صورت میں عمران خان پر جرمانہ و تین سال قید کی سزا کی تلوار لٹکنے لگی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے