وزیرخزانہ اسحق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس پر کارروائی ختم
احتساب عدالت نے وزیرخزانہ اسحق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد سے زائد اثاثوں کے کیس میں کارروائی ختم کر دی۔
منگل کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے قرار دیا کہ نیب ترمیمی ایکٹ کے بعد اس کیس میں احسان عدالت کا دائرہ کار نہیں بنتا،نہ ہم نیب اور نہ ہی ملزمان کے حق میں فیصلہ دے سکتے ہیں۔
عدالت نے کہا کہ اسحق ڈار کے خلاف جاری ٹرائل یہیں ختم کیا جاتا ہے۔

