پاکستان متفرق خبریں

توشہ خانہ میں عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست،فل بینچ تشکیل

نومبر 23, 2022 < 1 min

توشہ خانہ میں عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست،فل بینچ تشکیل

Reading Time: < 1 minute

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست پر فل بینچ تشکیل دے دیا گیا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں نا اہلی کے خلاف درخواست ہر فل بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔

این اے ۹۵ کے ووٹر جابر علی نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست کر رکھی ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر تین رکنی فل بینچ تشکیل دیا ہے جس میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس ساجد محمود بھی شامل ہیں جب کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی بینچ کے سربراہ ہیں۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں نااہل قرار دیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے